ملک میں ا ن دنوں گھر گھر میں سرجیکل اسٹرائیک اور فوجیوں کی بہادری کے
قصے موضوع بحث ہیں اور ہر شخص پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے پر فخر کررہا
ہے۔ مگر جہاں تک عوام کو پیٹ بھر کھانا دینے اور ان کی صحت کا خیال رکھنے کی
بات ہے ،یہ لڑائی
جیتنی ابھی باقی ہے، ہندستان کو بھوک کی درجہ بندی میں
بہت نچلی سطح پر رکھا گیا ہے۔ گو 2000 کے بعد سے ترقی پذیر ممالک میں بھوک کی سطح کے پیمانے پر 29 فی صد
بہتری دیکھنے میں آئی ہے مگر ہندستان کو 2016 میں بھوک کی سنگین سطح کے
زمرے میں رکھا گیا ہے